ستم دو ستم
ستم دو ستم محمد اویس منیر ہم روز بروز یہ خبروں میں سنتے ہیں کہ آج کل پاکستان شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے۔ یا پھر دیوالیہ ہونے کے خدشات سر پر منڈلارہے ہیں۔ اور اگر آپ بین الاقوامی میڈیا کو فالو کرتے ہیں تو دیگر ممالک کے حوالے سے بھی یہ خبریں سنتے ہوں گے۔ میں نے اکیس برس کی زندگی میں کبھی کوئی ایسی خبر نہیں سنی جس میں یہ بتایا جارہا ہو کہ آج فلاں ملک نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا پالیا ہو، پاکستان جیسے ممالک کریڈٹ کرنچ کا شکار کیوں ہیں؟ کیا کرپشن ہی اس کی وجہ ہے یا کچھ اور۔۔ کیا سرکاری مس مینجمنٹ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے؟ اور یہ جو قرضے ملتے ہیں، وہ جاتے کہاں ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جس نے ہر کامرس اور بینکنگ سے نابلد شخص کو پریشان رکھا ہے۔ اگر میں آپ کو بتاؤں کہ جو قرضے آئی ایم ایف کی جانب سے بھاری سود پر گرانٹ کہے جاتے ہیں وہ کبھی پاکستان تک پہنچتے ہی نہیں۔۔۔ تو آج ہمارے کوہستانی پڑوسی روز بروز ترقی کیوں کررہے ہیں؟ ان کی پاکستان سے بہتر کرنسی ریٹ کیوں ہیں حالاں کہ وہاں کی نوزائیدہ حکومت کو کچھ عرصہ ہی ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ کہ شدید لعن...