Posts

Showing posts from March, 2023

ستم دو ستم

 ستم دو ستم  محمد اویس منیر ہم روز بروز یہ خبروں میں سنتے ہیں کہ آج کل پاکستان  شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے۔ یا پھر دیوالیہ ہونے کے خدشات سر پر منڈلارہے ہیں۔ اور اگر آپ بین الاقوامی میڈیا کو فالو کرتے ہیں تو دیگر ممالک کے حوالے سے بھی یہ خبریں سنتے ہوں گے۔ میں نے اکیس برس کی زندگی میں کبھی کوئی ایسی خبر نہیں سنی جس میں یہ بتایا جارہا ہو کہ آج فلاں ملک نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا پالیا ہو، پاکستان جیسے ممالک کریڈٹ کرنچ کا شکار کیوں ہیں؟  کیا کرپشن ہی اس کی وجہ ہے یا کچھ اور۔۔  کیا سرکاری مس مینجمنٹ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے؟  اور  یہ جو قرضے ملتے ہیں، وہ جاتے کہاں ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جس نے ہر کامرس اور بینکنگ سے نابلد شخص کو پریشان رکھا ہے۔  اگر میں آپ کو بتاؤں کہ جو قرضے آئی ایم ایف کی جانب سے بھاری سود پر گرانٹ کہے جاتے ہیں وہ کبھی پاکستان تک پہنچتے ہی نہیں۔۔۔  تو آج ہمارے کوہستانی پڑوسی روز بروز ترقی کیوں کررہے ہیں؟  ان کی پاکستان سے بہتر کرنسی ریٹ کیوں ہیں حالاں کہ وہاں کی نوزائیدہ حکومت کو کچھ عرصہ ہی ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ کہ شدید لعن...